the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اڑیسہ ،14ستمبر(ایجنسی)اڑیسہ کے اسکول میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے۔ دراصل اڑیسہ کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو غلط اطلاع ملی کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا انتقال ہو گیا ہے۔ حد تو تب ہو گئی جب ہیڈ ماسٹر نے اس بات کو بغیر جانے سمجھے آنا فانا میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کی وجہ سے پیر کو اسکول بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
اس واقعہ کے بعد اڑیسہ کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دراصل ہوا یوں کہ بالاسور ضلع کے اسکول کے ہیڈ ماسٹرKamlakanta Das کو کسی نے غلط معلومات دی کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا



انتقال ہو گیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد جلد بازی میں انہوں نے جمعہ کو اسکول کے ایک استاد کو فون کر کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پرایک پروگرام منعقد کرنے اور ایک دن کے لئے اسکول کو بند رکھنے کے لئے کہا۔

استاد کے مطابق بچوں نے جمع ہوکر اٹل بہاری واجپئی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس واقعہ کے بعد Balasore بالاسور ضلع کے کلکٹر نے اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے حقیقت کو بغیر کراس چیک کئے اس طرح کی حرکت کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 90 سال کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کافی وقت سے بیمار ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.